ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگے موبائل فون رکھنے والے شوقین افراد کیلئے بری خبر

مہنگے موبائل فون رکھنے والے شوقین افراد کیلئے بری خبر، فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے۔ مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم، 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
دستاویز کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن 200 سے 350 ڈالر کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑیگا۔ پہلے 200 سے 350 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا۔ اب 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہوگا۔
پہلے 351 سے 500 ڈالر مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکس ٹیکس تھا۔ اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔ اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں