کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے ترجمان مولانا حافظ حمد ا للہ نے کہا ہےکہ احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ناہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنیوالوں سے نجات دلائیں گے عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں تین سالوں سے لوٹنے والے قومی دولت واپس کرے۔
حافظ حمد ا للہ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے ناہل حکمرانوں کے خلاف کامیاب تحریک سے وفاقی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ایک دن مولانا فضل الرحمن آہین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ سے اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کر یں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل کرپٹ حکمران چوکیدار کی شکل میں چور ثابت ہو گئے مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے حکمران زبان کو لگام دے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن بے داغ ماضی کے مالک ہیں حکمران مولانا فضل الرحمن کی خلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے قیامت تک مایوس رہیں گے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کے اسلامی تشخص کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکمرانوں نے ملکی معیشت کمزور کردی غریب مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔
