ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا اور جاپان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن معاہدے کی دستاویز دکھا رہے ہیں

ٹوکیو ؍ کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی شعبے میں معاہدے پر دستخط کردیے گئے،جس کے بعد دونوں ممالک اتحادیوں کے طور پر عسکری حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت خطے میں چین کے اثر و رسوخ کے تناظر میں ہوئی ہے۔ اس پس منظر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے آن لائن اجلاس کے دوران دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین عسکری شعبے میں تعاون زیادہ اور مشترکہ فوجی مشقیں آسان ہو جائیں گی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں