ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: فوجی کانوائے پر حملہ، 2 فوجی ہلاک 9 زخمی

صومالیہ میں فوجی کانوائے پر بم حملے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک فوجی افسر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق صوبہ گالموڈگ کے شہر گالگودود میں فوجی کانوائے گزرنے کے دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق داناب کمانڈوز کے کانوائے میں 2 فوجی ہلاک  ہو گئے ہیں اور 9 فوجیوں کو  زخمی حالت میں دوسامارب ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔

دوسری طرف صومالیہ قومی ٹیلی ویژن چینل SNTV کے مطابق اسی صوبے کے قصبے باہدو میں  مقامی فورسز نے الشباب کے حملے کو رفو کر دیا ہے۔ جھڑپ میں 17 دہشت گرد بھی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

فوج  کے جاری کردہ بیان کے مطابق وسطی شابیل میں ایک اور آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے 5 اراکین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں