ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس خواتین کے لیے خطرناک قرار، سال نو میں 3قتل

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس خواتین سے کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دے دیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں سب سے زیادہ خواتین کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس کے آغاز ہی میں 3خواتین کی موت نے فرانس کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے اور حکومت گھریلو تشدد کے واقعات کے آگے بے بس ہوگئی ہے۔ تجزیہ کاروں کارو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں حقوق نسواں کا نام نہاد علمبردار ملک ہی زیادتیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 2021 ء میں 100 سے زائد خواتین کو گھریلو تشدد کے دوران قتل کیا گیا تھا ۔ ادھر حقوق نسواں کی تنظیمیں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر احتجاج کررہی ہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ صدر عمانویل ماکروں کی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ انہوںنے تنظیموں سے خواتین پر گھریلو تشدد ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ جنوبی فرانس کے شہر نیس میں پولیس کو ایک 45 سالہ خاتون کی لاش ایک گاڑی کی ڈگی سے ملی۔ لاش ملنے سے قبل خاتون کے شوہر نے پولیس کے سامنے پیش ہو کر اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر دیا ہے۔ اسی دن ملک کے مشرقی علاقے سے ایک 56 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتولہ کے شوہر نے معمولی تنازع پر چھرا گھونپ کر قتل کیا تھا۔ نئے سال کے آغاز پر تیسرا قتل 2 جنوری کو مغربی فرانس میں سامنے آیا ، جہاں 27 سالہ خاتون کو خنجر کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

The post فرانس خواتین کے لیے خطرناک قرار، سال نو میں 3قتل appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں