ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حادثہ کسی دور میں ہو ذمے داری حکومت پر عاید ہوتی ہے‘حسان خاور

لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ مری میں صورتحال افسوسناک ہے‘ حادثہ کسی بھی دورحکومت میں ہو ذمے داری حکومت پر عاید
ہوتی ہے‘ برفباری اور طوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔ حسان خاور نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 4 گاڑیوں میں سوار افراد کی اموات ہوئیں‘ ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘ باڑیاں روڈ پر5 فٹ سے زاید برفباری کے بعد اموات ہوئیں‘ برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کا مری جانے کا امکان تھا‘ سیاحوں کی تعداد کو بھی مانیٹر کیا جا رہا تھا‘ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر اسلام آباد سے مزید سیاحوں کو جانے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مری اور مضافات کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے‘ پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ آئندہ چند روز تک مری کی طرف نہ جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں