ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے تحفظات کو سننے کے لیے ہمہ وقت  تیار ہیں، نیٹو سیکرٹری جنرل

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ   کا کہنا ہے کہ وہ  روس کے تحفظات کو سننے کے لیے ہمہ وقت  تیار ہیں۔

اسٹولٹن برگ  نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  نیٹو کے وزرا  خارجہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے  بتایا کہ اتحادیوں نے یوکرین کی سرحد پر اور اس کے اندر روس کی فوجی قلعہ بندی اور یورپ کی سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور  روس نےاپیلوں  کے باوجود اپنی فوجی تیاری اور دھمکی آمیز بیان بازی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسٹولٹن  برگ   نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  خطے میں  جھڑپوں کا خطرہ موجود ہے اور  روس کے حملہ آور مؤقف کے باعث یورپی سلامتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ نیٹو ۔ روس کونسل 2019 کے بعد پہلی بار 12 جنوری کو بلائے گی، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ امریکہ روس اجلاس 10 جنوری کو جبکہ عالمی سلامتی و تعاون تنظیم کا اجلاس 13 جنوری کو جنیوا میں  منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے اگلے ہفتے کی بات چیت روس کے لیے یہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری میں سنجیدہ ہے۔ ہم ہمیشہ روس کے تحفظات کو سننے کے لیے تیار ہیں۔ نیٹو سیاسی حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، لیکن بات چیت کے بامعنی ہونے کے لیےاس میں ان کے تحفظات کا بھی احاطہ کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں