ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، افغانستان کی ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا

دبئی:انڈر 19 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، افغانستان کی ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر اور بدھ کو شیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کردیئے ہیں، ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہےجبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے کہاکہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں،واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں