ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعصام الحق کو ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست

میلبورن(جسارت نیوز) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوگئی۔پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی قازقستان سے تعلق رکھنے والے الیکزینڈر نیڈوسوو کا میلبرن میں ہونے والے اے ٹی پی چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں مقابلہ نیدرلینڈ کے ویزلی کولہوف اور برطانیہ کے نیل اسکپسی سے ہوا۔فائنل میں برٹش جوڑی کا پلا بھاری رہا اور انہوں نے اعصام الحق اور ان کے ساتھی الیکزینڈر کو 4-6 اور 4-6 سے با آسانی شکست دے دی جبکہ اس میچ میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی آف کلر دکھائی دیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود قازقستان کے اینڈرے گلو بویف اور کروشیا کے ایف شکو گر کوٹائی کو شکست دی تھی۔سیمی فائنل میں اس جوڑی کا مقابلہ لیتھونیا کے ریکارڈاس بیرانکس اور یوکرین کے ڈینس مولچا نوف سے ہوا جس میں کامیابی حاصل کرکے اس جوڑی نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں