ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن فوج کا مشن مکمل، فوجی دس دن کے اندر قازقستان سے انخلا کردیں گے

قازقستان کے صدر  قاسم جومیرت توکا یف کا کہنا ہے  کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے امن دستے 2 دن کے بعد آہستہ آہستہ قازقستان  سے انخلا کرنا شروع کر دیں گے۔

توکایف نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں ملک کی صورتحال کے بارے میں بیانات دئیے۔

قازقستان کے خلاف دہشت گردی کی جنگ  چھیڑے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  توکایف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے سب سے مشکل حصے پر قابو پا لیا گیا ہے اور حالات مستحکم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی  ملکی صورتحال کی وجہ سے  ہم نے "قازقستان نے قانونی طور پر اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کےشراکت داروں سے امن فوجی بھیجنے کی درخواست کی  تھی۔ اس فیصلے کے وقت، ہم الماتی پر مکمل کنٹرول کھونے کے دہانے پر تھے۔ اگر ہم الماتی کو کھو دیتے، تو ہم دارالحکومت اور پھر پورا ملک کھو دیتے۔ "

CSTO امن فوج کا مشن کامیابی سے مکمل ہونے کا ذکر کرنے والے  صدر  توکا یف نے بتایا کہ  امن فوج 2 دن کے بعد آہستہ آہستہ قازقستان سے نکلنا شروع کر دے گی، انخلاء کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 دن ہو گی۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں