ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کو نئے اسکینڈل کا سامنا

کرسمس پارٹی کے تنازعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک اور سکینڈل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس کی تحقیق پولیس کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تقریب مئی 2020 میں منعقد ہوئی جب حکومت کی جانب سے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں کرسمس 2020 کی پارٹی کا اسکینڈل بھی منظر عام پر ایا تھا۔

تاہم وزیراعظم بورس جانسن نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دوران 10 ڈاؤننگ سٹریٹ نے کسی قسم کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔اس پارٹی سے متعلق بھیجی گئی ای میل میں حکومتی عہدیدار مارٹن رینولڈز نے لکھا تھا کہ انتہائی مصروف عرصے کے بعد اس خوبصورت موسم میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے لان میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے مشروبات کا اہتمام کریں۔

The post کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کو نئے اسکینڈل کا سامنا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں