ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ

بلجیم(جسارت نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث رواں سال فروری میں بلجیم میں ہونے والا انڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ کردیا ہے۔ہاکی کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ بلجیم میں عالمی وبا کی صورت حال کے باعث ایونٹ کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں ملتوی ہونے والا ورلڈ کپ اب2 اپریل سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ انڈور ہاکی ورلڈ کپ سال 2021 کے اوائل میں شیڈول تھا جو پہلے ہی عالمی وباء کے باعث ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ بلجیم ہاکی فیڈریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ دنیا بھر سے 24ٹیمیں جنوری کے آخر میں اس ایونٹ کے لیے آسکیں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں