ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشید ڈی حبیب گالف، وحید بلوچ دوسرے مرحلے میں بھی سرفہرست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الحبیب کے 11ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کے دوسرا رائونڈ میں کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ دوسرے روز بھی شاندار کارکردگی کے بعد سرِفہرست ہیں۔ وحید بلوچ نے دوسرے روز کا اختتام10 انڈر پار کے ساتھ کیا۔ ان کے پیچھے اسلام آباد کے حمزہ تیمور امین 8 انڈر پار کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جبکہ دفاعی چمپین محمد شبیر اور انصر محمود 6 انڈر پار کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کی پروفیشنل کیٹگری میں پہلا راوّنڈ کھیلنے والے 96 قومی گالفرز میں سے 54 کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں