ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں جارجیت کرسکے‘امریکا

امریکہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے‘روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں جارجیت کرسکے‘یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی‘روس بدامنی کی آڑ میں کارروائی کرسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے پہلے ہی اپنے گروپ تعینات کرچکا ہے۔ان گروپس کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اور یہ دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کونشانہ بنائیں گے تاکہ بدامنی اورافراتفری پھیل سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں