ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور ایران تعلقات بحال کرنے پر رضامند

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نیا موڑ آگیا۔ سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے۔ تہران ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور ایران پھر سے اپنے سفارتخانے کھولنے کی تیاری کررہے ہیں، رکن ایرانی پارلیمنٹ جلیل رحمانی نے تہران ٹائمز سے گفتگو میں سفارتی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ازسر نو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، خطے میں تناؤ کے خاتمے کے لیے سفارتی بحالی ضروری تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے 2016ء میں سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں