ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل: صنفی مساوات کے لیے احتجاج کرنے والی خواتین پر کالی مرچ کا اسپرے

کابل میں درجن بھر خواتین نے حقوق نسواں کے نام پر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی جسے طالبان حکام نے منتشر کردیا .احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں بیس کے قریب خواتین کابل یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئیں جو صنفی مساوات اور انصاف کے نعرے لگارہی تھیں .جبکہ انکے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈ پر

 تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے نعرے آویزاں تھے، اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے  کچھ خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے مساوات اور انصاف کی فراہمی کے نعرے لگائے جب کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چند گاڑیوں میں  سوار طالبان جنگجو  علاقے میں  پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں