ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

سینٹ کٹس (جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.2 اوورز میں 97 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ رپن مونڈل نے 33 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، ان کے علاوہ کوئی بھی بنگلا دیشی بیٹر انگلش بولرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ جوشوا بائیڈن نے4 اور تھامس اسپنوال نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیکب بیتھل نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں