ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر19ورلڈکپ، پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا

انڈر19ورلڈکپ،قومی بلے باز حسیب اللہ زمبابوے کے خلاف چوکا لگاتے ہوئے

ٹرینیڈاڈ (جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں زمبابوے کو 115 رنز سے ہرا دیا، حسیب اللہ خان نے سنچری بنائی، اویس علی نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ڈیاگو مارٹن سپورٹنگ کمپلیکس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، اوپنر حسیب اللہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 135 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، عرفان خان 75 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ زمبابوے کی طرف سے الیکس فلائو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 42.4 اوورز میں200رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، برائن بینٹ 83 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں