ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین کے نزدیک دھماکا

سبی (آن لائن) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب پہرو کنٹری کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 6 افراد معمولی زخمی، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پٹڑی کی مرمت شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں