ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ترابزون اور ریزے سے 12 ممالک کو سامن مچھلی کی برآمد

سال 2021 میں ترکی کے اضلاع ترابزون اور ریزے کی فرموں نے 12 ممالک کو 6 ہزار 776 ٹن ترک سامن مچھلی برآمد کی ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیرونِ ملک منڈیوں میں ترک سامن مارکہ کے ساتھ فروخت ہونے والی سامن مچھلی کی برآمد پوری رفتار سے جاری ہے۔

بیان کے مطابق سال 2021 میں ترابزون اور ریزے سے 12 ممالک کو 6 ہزار 776 ٹن سامن مچھلی کی برآمد سے 35،5 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔ مچھلی کی سب سے بڑی منڈیوں میں بالترتیب روس، ویتنام، جاپان اور چین شامل ہیں۔

نئی برآمداتی منڈیوں میں امریکہ، کینیڈا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں