ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رابرٹ نے دوسری مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

زیورخ(جسارت نیوز)پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے مسلسل دوسری بار فیفا فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔فیفا 2021کے ایوارڈز کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جہاں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔33سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر 69 گول اسکور کیے۔اس کے علاوہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعکق رکھنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا۔۔اس کے علاوہ سینیگال سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ مینڈی کو بہترین گول کیپر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں