ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی اور �ینسی پلیٹوں کے خلا� کریک ڈائون کا آغاز

لاہور:جعلی، فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز ہوگا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مقدمات درج ہوں گے ۔

گزشتہ ایک ہفتے سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو وارننگ دی جا رہی تھی، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام پہنچایا گیا،4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو بھی وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں ۔ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔ بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں اور ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں