ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کی جھڑپ‘ 8ہلاکتیں

کابل (صباح نیوز)افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

The post طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کی جھڑپ‘ 8ہلاکتیں appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں