ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

جرمنی : یورپی یونین نے محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سفارتخانہ کھول رہے ہیں کیونکہ افغانستان کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو یورپی یونین نے تسلیم نہیں کیا ہے اور کابل میں ہماری کم سے کم موجودگی کو کسی بھی طرح تسلیم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ امداد کی فراہمی کے لیے کابل میں محدود ترین سطح پر موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں