ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی قتل

لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حسنین شاہ کرائم رپورٹر تھے، ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حسنین شاہ پر اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ جن کی موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی کے دن دیہاڑے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس حکام نے پریس کلب اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی حملہ آوروں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں