ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کا فیصلہ قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا، ترجمان پی آئی اے

قومی ایئر لائن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے فیصلے پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ اکائونٹس کی بندش کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا، نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکائونٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016سے 2020تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016سے 2020کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے،پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکائونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا،ترجمان پی آئی اے نے کہا قومی ادارے نے 2021میں 4.7 ارب نامساعد حالات کے باوجود ادا کیے، 2021کے بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022میں ادا کیے جا رہے ہیں،ایک قومی ادارے ہونے اور حکومت کی ملکیت ہونے کے باوجود ایسا قدم نا قابل فہم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں