ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے،شیریں رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے،وزیر احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شیریں رحمان نے کہا کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان 124سے 140ویں نمبر پر آگیا ہے، وزیر احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے، احتساب صرف مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں