ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو دوران ہفتہ روس کی معاہدہ پیشکش کا جواب دے گا، ینز اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ اس ہفتے تحریری طور پر روس کی طرف سے نیٹو کو معاہدے کی پیشکش کا جواب دیں گے۔

سی این این ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے روسی ایوان صدر کی جانب سے کریملن کے جواب کے  منتظر ہونے کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ نیٹو کا تحریری جواب اس ہفتے بھیجیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ "ہم فی الحال اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جسے دوران ہفتہ  بھیج  دیا جائیگا۔ ہم یہ کام امریکہ کے ساتھ  متوازی طور پر کریں گے کیونکہ امریکہ کو چند ہفتے قبل ایک معاہدے کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔ اسی طرح ہمیں  بھی اسی طرز کا ایک مسودہ موصول ہوا تھا۔  ہم  مرکزی  معاملات  پر مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہونے کا پیغام دیں گے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ، فوجی سرگرمیوں میں شفافیت، خطرات میں کمی کے طریقہ کار اور یورپ کی سلامتی سے متعلق دیگر امور پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس کے تحفظات کو سننے کے لیے تیار ہونے کا ذکر کرنے والے  سیکرٹری جنرل  نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین-روس بحران کے حل کے لیے "ابھی بھی ایک سفارتی راستہ موجود ہے”۔

جس کے لیے روس کو کشیدگی میں کمی لانی ہو گی  اور نیک نیتی کے ساتھ نیٹو کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں