ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کےسیاحت کو فروغ دینے والے ادارے TGA کی دنیا کے 23 ممالک میں ٹیلی ویژن چینلز اشتہاری مہم

ترکی کی سیاحت کو متعارف کروانے اور  فروغ دینے  کی  ایجنسی (TGA) نے گزشتہ  سال   ترکی  کی دنیا کے 23 ممالک میں ٹیلی ویژن چینلز اور 93 ممالک میں ڈیجیٹل چینلز پر اشتہاری مہم چلائی ہے۔

TGA بورڈ کے رکن اور پریس ترجمان، ایرکان یاجی  نے وزارت ثقافت و  سیاحت کی نگرانی میں 2019 میں  قائم  کردہ   ترکی کی سیاحت کو متعارف کروانے اور  فروغ دینے  کی  ایجنسی  کی سرگرمیوں   کے بارے میں جائزہ پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے 2021 میں 30 ملین سیاحوں اور 24.5 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  TGA نے اپنی  متعارفی اور تشہری  مہم  جاری رکھی ہوئی ہے   اور  2020 میں اس میں  تیزی لائی گئی  اور  2021 میں اس میں توسیع کی خاطر مزید عملے کو بھرتی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "ترکی گزشتہ 2 سالوں میں دنیا کا سب سے موثرطریقے  سے تشہیر کیے جانے والے ملک کی حثیت اختیار کرگیا ہےترکی کی سیاحت کو متعارف کروانے اور  فروغ دینے  کی  ایجنسی (TGA) نے گزشتہ  سال   ترکی  کی دنیا کے 23 ممالک میں ٹیلی ویژن چینلز اور 93 ممالک میں ڈیجیٹل چینلز پر اشتہاری مہم چلائی ۔ جن ممالک میں یہ متعارفی اور اشتہاری مہم چلائی گئی ان میں  برطانیہ،  انگلینڈ، امریکہ ،  جرمنی، نیدرلینڈ، فرانس، اٹلی، سویڈن، فن لینڈ، جاپان، بھارت اور جنوبی کوریا  جیسے ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  TGA    سن 2022میں بھی  اپنی اشتہاری سرگرمیاں بغیر کسی سست روی کے سیاحت کی صلاحیت کے حامل ہدف والے ممالک میں اسی طرح جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں