ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجمن تاجران ریشم بازار کے وفد کی ایم کیو ایم حیدرآباد کے مرکز آمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے مرکز میں انجمن تاجران ریشم بازار حیدرآباد کے صدر آصف میمن کونچ والا کی سربراہی میں عہدیداران و دکانداروں پر مشتمل وفد نے ڈسٹرکٹ آرگنائزر حیدرآباد ظفر صدیقی ،اراکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی ،ناصر حسین قریشی سمیت دیگر ذمے داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پررکن اسمبلی خلجی کو تاجران ریشم بازار کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر راشد خلجی نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہو کہا ایم کیو ایم حیدرآباد شہر کی عوام اور بالخصوص تاجر برادری جو ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے لاکر تاجران ریشم بازار حیدرآباد کے موجودہ تمام مسائل کے خاتمے کیلیے ممکنہ تمام اقدامات کیے جائیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں