ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل : تودہ گرنے سے 8 بچوں سمیت 24افراد ہلاک

برازیلیا: برازیل میں تودے گرنے کے باعث مٹی میں دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں سیلاب کے باعث تودے گرنے سے 24افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست ساؤ پالو میں جمعہ کے روز سے جاری موسلادھار بارش کے بعد سیلاب آگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مرنے والوں میں 8بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانکو دا روچا شہر میںتودہ گرنے سے 8افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر لوگ مٹی تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں