ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اور افسران کے پلاٹس کی سکیم کو غیرآئینی قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اور افسران کے پلاٹس کی سکیم غیرآئینی قرار دے دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف12،جی 12، ایف 14اور 15 کی سکیم غیر آئینی ، غیر قانونی اور مفاد عامہ کیخلاف ہے، ریاست کی زمین اشرافیہ کیلئے نہیں، صرف عوامی مفاد کیلئے ہے۔ جج، افسران، پبلک آفس ہولڈرز مفاد عامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے۔ جج اور افسران اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلئے ہیں ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی سکیم نہیں بنا سکتی۔

فیصلے میں سیکرٹری ہاوسنگ کو دو ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی گئی کہ کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں