ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: صدر ایردوان یوکرائن پہنچ گئے، صدر زلنسکی کی طرف سے پُر تپاک استقبال

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر یوکرائن پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت کیف پہنچنے پر یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی نے مارنسکی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے گمنام فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد صدر ایردوان مارنسکی پیلس پہنچے جہاں صدر زلنسکی نے پیلس کے داخلی حصے پر ان کا استقبال کیا۔

سربراہان کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد صدر ایردوان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے 10 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ترکی۔ یوکرائن تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مزید فروغ کے امکانات پر غور کیا جائے گا اور بین الاقوامی مسائل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اسٹریٹجک کونسل اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء کی شرکت سے مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں