ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان بھی نعرہ تکبیر بلند کرنے والی بھارتی لڑکی کے حق میں بول پڑے

کابل: طالبان حکومت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی مسلمان لڑکی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی طالبہ نے ثابت کردیا کہ حجاب عربی یا ایرانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔

انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ بھارت میں حجاب کے لیے مسلمان لڑکیوں کی جدوجہد نے واضح کر دیا کہ یہ عربی، ایرانی، مصری یا پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔

نائب ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر خاص طور پر سیکولر ممالک میں مسلمان خواتین حجاب کا مختلف انداز میں دفاع کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں