ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان، نماز جمعہ کے دوران ایک بار پھر خون کی ہولی

افغان صوبے بدغیث کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں ایک نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق افغانستان کے صوبے بدغیث کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں شدت کا  دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 20 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نمازی کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 15 زخمیوں کو داخل کرلیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ  کے مطابق  زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک  ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طالبان اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ،طالبان اہلکار دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے داعش خراسان کے امام بارگاہوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے بعد سے کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا ہے۔

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امام بارگاہوں میں 5 سے زائد خودکش حملے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں