ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گرائونڈ جا کر پی ایس ایل سیون کا فائنل دیکھے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دیگر اہم حکومتی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں