ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختون خوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے مزید 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح سے جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ری پولنگ میں سب کی نظریں ڈی آئی خان میئر کی نشست پر ہیں۔ عمر امین گنڈا پور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ ہے۔

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ اور کرک میں ری پولنگ ہوگی۔  بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی۔

 تحصیل بکاخیل میں پولنگ صبح ساڑھے 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔  ری پولنگ میئر سٹی، تحصیل چیئرمین، نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل کی نشستوں پر ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں