ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منجمد اثاثوں کا نصف متاثرین نائن الیون کودینے کا فیصلہ،افغانستان کا احتجاج

امریکی صدر نے افغانستان کے امریکہ میں منجمد  اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق افغانستان کے امریکہ میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے خرچ کی جائے گی۔

جبکہ  نصف رقم نائن الیون دہشت گردانہ حملوں میں متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔

افغان شہریوں نے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔ امریکی صدر انہیں چرا رہے ہیں۔

مظاہرین نے کابل کی عید گاہ مسجد کے باہر جمع ہو کر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ ان ہزاروں افغانوں کے لیے مالی معاوضہ دیا جائے جو افغانستان میں گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

کابل میں ہونے والے مظاہرے کے منتظم عبدالرحمٰن کا کہنا تھا،یہ رقم افغانوں کی ہے، امریکہ کی نہیں۔ یہ افغانوں کا حق ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں