ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا دورہ امارات دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا سبب بنے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے نتیجے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

 صدر ایردوان کے دورہ امارات کے حوالے سےخلیج ٹائمز اخبار نے ایک خصوصی مقالہ  شائع کیا ہے۔

اس مقالے میں دونوں علاقائی ممالک کے تعلقات میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیاہے۔

صدر ایردوان نے  اس مقالے میں کہا ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ میرا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔

صدر نے کہا کہ  ترکی اور عرب امارات خطے میں امن و تعاون اور خوش حالی کے فروغ کےلیے مشترکہ  کوششوں کا باعث بنیں گے جو کہ عالمی سطح پر سلامتی کےلیے بھی مفید ہونگے۔

 صدر نے کہا کہ عرب امارات کا یہ دورہ دو طرفہ دوستی کی اہمیت کے علاوہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ بنے گا جبکہ ترکی اور عرب امارات کے درمیان توانائی،صحت،زراعت،لاجسٹک،مالیاتی ،سیاحتی اور ماحولیاتی تغیراور آبی و غذائی شعبوں میں  تعاون کو تقویت ملے گی ۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں