ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس۔یوکرین محاذ آرائی روکنے کا حل سفارتکاری ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پرسفارتکاری واحد راستہ ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے یوکرین اورروسی وزرا ئےخارجہ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ یوکرین کے بحران کوحل کرنے کے لئے سفارتکاری واحد ذریعہ ہے جبکہ یوکرین کے معاملہ پرمختلف ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پرشدید تشویش ہے۔

 گوٹیرس نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ سفارت کاری ہی مسئلہ حل کروا سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

یوکرین پرروس کے ممکنہ حملے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

امریکہ نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے جبکہ روس نے یوکرین میں کسی بھی فوجی جارحیت کی تردید کی ہے۔

 واضح رہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی تعینات کرچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں