ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن

لاہور سے اجلال زیدی
لاہور کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن میں ستاون طالبات کو گولڈ میڈل اور دو سو پچاسی طالبات کو اسناد دی گئیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والے طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

آنکھوں میں خوشی اور چہرے پر مسکراہٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہونے والی طالبات دو سو پچاسی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والی طالبات کو تلقین کی کہ وہ ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں، بولے جس بھی یونیورسٹی میں جاتا ہوں زیادہ گولڈ میڈل طالبات ہی حاصل کرتی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبہ میں کام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے اختتام تک اسی ہزار افراد کو صرف محکمہ صحت میں ہی نوکریاں مل چکی ہوں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ گنگا رام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا قیام ایک انقلابی قدم ہے، سو سے زائد ہیلتھ کیئر سینٹر کو اپگریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں