ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کے گھر گرفتاری کیلئے پہنچی تو ایک گھنٹے تک مزاحمت اور فائرنگ کی گئی، محسن بیگ نے پستول کا بٹ مار کر پولیس اہلکار کو زخمی بھی کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر گئی، گرفتاری کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے بیٹے کو حراست میں لینے کے لیے ٹیم پہنچی، تاہم وہ پہلے ہی گھر سے فرار ہوگیا، سرکاری ٹیم پر حملے کے الزام میں بیٹے کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

‘خیال رہے کہ چند روز قبل صحافی محسن بیگ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر کے خلاف غیراخلاقی گفتگو کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں