ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی یہود نے انتہا پسند اسرائیلی کا دورہ مسترد کردیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کے نمایندوں نے انتہا پسند اسرائیلی رہنما جیوش ہوم ایم کے بیزلیل سموٹریچ کے استقبال اور اس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے لانے والے طیارے ہی سے واپس کردیا جائے۔ عبرانی اخبار معاریو کے مطابق یہودی کمیونٹی کے نمایندوں نے سموٹریچ پر نفرت کے بیج بونے کا الزام عائد کیا۔ یہودی کمیونٹی کے ارکان نے یہودی شہریوں سے کہا کہ وہ سموٹریچ سے بالکل بھی ملاقات نہ کریں۔ واضح رہے کہ سموٹریچ گافیم تحریک کا بانی ہے،جو فلسطینیوں کو ان کے تاریخی وطن سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں