اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر ہمارا سلوگن ہے،فیصلہ کیا ہے مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے،سوچ رہے ہیں لوئر مڈل کلاس کی کیسے مدد کریں ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہےعالمی منڈی میں پیٹرول 95 ڈالر فی بیرل پر چلا گیا ہم نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیروکردیا پیٹرولیم لیوی 30روپے سے کم کر کے 10 روپے کر دی ہے ،ٹیکسز میں کمی سے ماہانہ 70 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہم سوچ رہےہیں لوئر مڈل کلاس کی کیسے مدد کریں مہنگائی کا توڑاورآمدن بڑھانے پر ہمارا سلوگن ہے ایسے اقدام کریں گے کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافہ ہو آمدنی بڑھے گی تو مڈل کلاس مہنگائی بھی برداشت کر سکے گا
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافہ کریں گےجس سےمڈل کلاس طبقہ بھی اس مہنگائی سے پریشان نہیں ہو گا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ 6سے 8 ماہ بعد مہنگائی کا زور توڑ دیں فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے۔