ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میونخ میں ٹرینوں میں تصادم سے نوجوان ہلاک‘ 18زخمی

میونخ: جرمنی میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کے بعد تباہی کا منظر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں 2ٹرینوں کے تصادم میں ایک 24 سالہ مسافر ہلاک جبکہ دیگر 18 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 5کی حالت نازک ہے۔ میونخ کی اشٹانبرگر جھیل کے نزدیک ٹرینیں یک طرفہ پٹڑی پر آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ جائے حادثہ پر وفاقی اور ریاستی پولیس، فائر بریگیڈ، ریسکیو اہل کار اور ٹیکنیکل ریلیف آرگنائزیشن کے 700 کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں