ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی پاگل ہی عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آ باد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی پاگل ہی اس وقت عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جائے گا۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کمزور ہو تو کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا، حکومت تگڑی ہو تو کوئی ساتھ چھوڑ کر نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اس وقت پتہ ہی نہیں وہ کہاں کھڑے ہیں، کوئی پاگل ہی ہوگا جس وقت عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو خود نہیں پتہ وہ کس طرح جارہے ہیں، پی پی الگ جارہی ہے فضل الرحمان الگ لانگ مارچ کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ارکان ساتھ ہونےکا دعوی کیاجاتا ہے، ہماری لوگ توڑنے کی پالیسی ہوتی تو ن لیگ کے پاس کوئی رکن ہی نہ ہوتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں