ایسٹونیا نے مالی میں متعین تاکوبہ حفاظتی قوت میں شامل اپنے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسٹونیا کے پریس کے مطابق، وزیر دفاع کال لانیٹ نے بتایا کہ مالی میں ڈیموکریٹیک انتخابات عنقریب نہیں ہو سکیں گے لہذا ان حالات کے پیش نظر ہمارے فوجی وہاں نہیں متعین رہ سکیں گے۔
یاد رہے کہ ایسٹونیا کی خصوصی فورس کے شمال مشرقی مالی میں 95 فوجی متعین تھے۔