ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائنی تنازع سے مشرق وسطیٰ اور افریقا میں غذائی بحران کا خطرہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ممالک میں غذائی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق دنیا بھر میں گندم کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ روس اور یوکرائن کی طرف سے ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازع سے گندم کی قیمتیں بڑھن جائیں گی اور اس سے لیبیا، مراکش ، مصر ، لبنان ، یمن ، لیبیا ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلادیش متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب روسی فوج کے اہلکار یوکرائن کی سرحد سے واپس اپنے فوجی اڈوں میں لوٹنا شروع ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے بعد فوجی اہلکاروں کو یوکرائن کی سرحد سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے بتایا کہ ہم اور ہمارے اتحادی روس کو مزید پیش قدمی سے روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ادھر امریکا اور مغربی ممالک تنازع کو ہوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور روس کی نیت پر شک کا اظہار کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں