ڈھرکی(نمائندہ جسارت) تیز رفتار مال بردار ٹرالرنے موٹرسائیکل سوار2نوجوانوںکو روند ڈالا،ڈرائیورٹرالر سمیت فرارہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک روڈ حاثے کا واقعہ ڈھرکی میں قومی شاہر اہ پربمقام ڈھرکی بس ٹرمینل اسٹینڈ کے نزدیک تیز رفتاری اور غلط اور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا جس میں لاہور سے کراچی جانے والے ایک تیز رفتار مال بردار ٹرالر تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکرروڈ کراس کرنے والی موٹر سائیکل کے ساتھ جا ٹکرایا۔ جس کے باعث موٹر
سائیکل پر سوار 2 نوجوان اسداسلام اور محمد فہیم سرور ولد غلام سرور شدید زخمی ہوگئے ،اسپتال لے جاتے ہوئے دونوں زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے کا سبب بننے والامال بردار ٹرالر حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔