ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی حکومت نے نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکراہٹ چھین لی ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکراہت چھین لی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ٹویٹرپر لکھا کہ اعداد وشمار سے صاف ظاہر ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آمدنی گھٹتی جا رہی ہے لیکن عوام کی پریشانی اور درد کو کس طرح ناپیں، کتنے خاندان سوکھی روٹی کھانے پر مجبور ہیں ، کتنے بچوں کو اسکول سے نکال دی گیا، کتنی خواتین کے زیورات گروی رکھے گئے، کتنوں کی مسکراہٹ چھین چکی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی سات ماہ کی ریکارڈ بلندی پر جاپہنچی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں